Feb 01, 2018 08:35 pm
views : 504
Location : Islamabad High Court
Islamabad- PTI Leader Usman Dar Media Talk
اسلام آباد، وزیر خارجہ اور راؤ انوار دونوں ایک ہی ہیں،عثمان ڈار
تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف نااہلی کیس میں مزید
دستاویزات عدالت میں جمع کرا دیں، جمع کرائی گئی دستاویزات میں 7 نکات
اٹھائے گئے ہیں۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے غیرملکی ملازمت کاغذات نامزدگی میں
ظاہرنہیں کی،وہ 2008 سے 2013 اوراب تک غیرملکی کمپنی کے ملازم ہیں
اورماہانہ 16 لاکھ تنخواہ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے
کہا کہ خواجہ آصف نے غیرملکی کمپنی کے ساتھ 8 گھنٹے کام کامعاہدہ
کیاہے،وزیر خارجہ نے غیرملکی تنخواہ انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہرنہیں
کی،انہوں نے کروڑوں روپے غیرملکی تنخواہ ظاہرنہ کرکے ٹیکس چوری کی۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف عوام کی عدالت میں نا اہل ہو چکے ہیں
خواجہ آصف نے اپنی بیرون ملک تنخواہ اور اثاثے ڈکیئر نہیں کرے تھے جس کے
ہمارے پاس ثبوت ہیں ۔
مارچ میں پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں یہ ثابت کر دے گی
کہ خواجہ آصف کرپٹ ہیں جبکہ وزیر خارجہ اور راؤ انوار دونوں ہی مفرور ہیں،
میں مطالبہ کرتا ہوں کہ خواجہ آصف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔