Feb 01, 2018 08:48 pm
views : 493
Location : Local Place
Peshawar- Gas Blast,4 Injured
پشاور،یکہ توت تھانے کی حدود شریف آباد میں گھر کے اندر گیس دھماکہ،چار افراد زخمی
پشاور یکہ توت تھانے کی حدود شریف آباد میں گھر کے اندر گیس دھماکے سے چار
افراد زخمی ہوگئے ہیں ،زخمی افراد میں ا یک خاتون کی حالت تشویش ناک ہے جسے
ٹیکسلا برن ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
دھماکے کے سبب گھر میں موجود سامان کاو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ پولیس اور
امدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی متاثرہ گھرمیں پہنچ گئے اور زخمی افراد کو
فوری اسپتال منتقل کر دیا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گھر کے مالک مومن خان کا
کہنا تھاکہ وہ گھر سے باہر تھے کہ انہیں فون آیا کہ اپ کا گھر جل
گیاہے،فورا موقع پر پہنچا تو گھر کی دو خواتین اور دو بچے جل چکے تھے اس کو
فورا ہسپتال پہنچایا گیا ۔