کراچی،صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور اہلیہ کی لاشیں ان کی رہائش گاہ سے برآمد
سندھ کے وزیر پلاننگ اور ڈیولپمنٹ میر ہزار خان بجارانی اوراُن کی اہلیہ
فریحہ رزاق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے، ذرائع کے
مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات ہیں۔
ذرائع کے مطابق اہل خانہ کا بتانا ہے کہ کمرے کا دروازہ توڑ کر دونوں کی
لاشیں نکالی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ون فائیو پر اطلا ع ملی تھی کہ
ایک گھر سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
میر ہزار خان بجارانی1974 اور 1977میں سندھ کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ
1988 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔وہ مسلسل چار انتخابات سے رکن اسمبلی منتخب
ہوئے تھے۔ان کے صاحبزادے بھی رکن اسمبلی تھے۔
سن2013 کے عام انتخابات میں میر ہزار خان بجارانی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی
ایس 16 سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، ان کے پاس پلاننگ اینڈ
ڈویلپمنٹ کی وزارت کا قلمدان تھا۔میرہزار خان بجارانی جیکب آباد سے رکن
صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
مرحوم پی ایس 16 جیکب آباد سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور سندھ کے
وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ تھے۔میر ہزار خان بجارانی کا تعلق کرم پور
تعلقہ تنگوانی ضلع کشمور کندھ کوٹ سے تھا۔ وہ وزیر تعلیم اور وزیر صنعت و
پیداوار بھی رہ چکے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، وزیرداخلہ سندھ سہیل
انور سیال اور دیگر وزرا بھی میرہزارخان بجارانی کےگھر پہنچ گئے۔فریحہ رزاق
شعبہ صحافت سے وابستہ اور صحافتی حلقوں میں مقبول تھیں، وہ جنگ گروپ میں
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بھی رہیں۔
اس موقع پرصوبائی وزیر تجارت منظور وسان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے کہا