Feb 01, 2018 11:24 pm
views : 508
Location : Different Places
Peshawar- Voxpop About Patrol Price Hike
پشاور،پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل چوتھی بار اضافہ،شہری نالاں
وفاقی حکومت کی جانب سے عوام پر مسلسل چوتھی بار پیٹرول بم گرادیاگیا ہے جس
عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،شہریوں نے حکومتی اقدام کو عوام
دشمن قرار دے دیا ہے جبکہ حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے فی
لیٹر تک اضافہ کیا گیاہے،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد
پیٹرول کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے،ڈیزل کی قیمت میں 5
روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 95 روپے
85 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ایک شہری علی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور یہ پیٹرول کی قیمتیں
بڑھاکر حکومت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔