کراچی ، میرہزار خان اور اہلیہ کی لاشیں اسٹڈی روم سے ملیں، راجہ عمرخطاب
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ
ڈیولپمنٹ میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کی لاشیں ڈیفنس
میں واقع ان کی رہائش گاہ سے ملی ہیں۔
اسی حوالے سےسی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ میرہزار خان
بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رازق کی لاشیں ان کے بیڈ روم سے ملحقہ اسٹڈی
روم سے ملیں۔
سندھ کے وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کے پراسرار
قتل کی ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج سی ٹی
ڈی کا مزید کہنا ہے کہ لاشیں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع میر ہزار خان
بجارانی کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئیں۔
راجہ عمرخطاب کا کہنا ہے کہ میرہزارخان کی کنپٹی پرگولی لگی ہےجبکہ جائے
وقوع سے 4 گولیوں کے خول ملے جوکسی کو نہیں لگیں۔ جائے وقوع سے30بور کی
پستول کے علاوہ دیگر اسلحہ بھی ملا ہے