Feb 01, 2018 11:40 pm
views : 502
Location : Different Places
Lahore- Voxpop About Petrol Price Hike
لاہور،حکومت نے مہنگائی کی ماری عوام پر مسلسل چوتھی بار پھر پیٹرول بم گرا دیا
مہنگائی کی ستائی عوام پر حکومت نے مسلسل چوتھی بار پھر پیٹرول بم گرا دیا
ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا
گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر اضافہ
کیاگیا ہےجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی
ہے,ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد
ڈیزل کی نئی قیمت 95 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ایک شہری سعید انصاری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ ایک شہری نے حکومت کا شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز
شریف اینڈ کمپنی نے عوام کو دو روٹی کے قابل بھی نہیں چھوڑا ملک میں انصاف
ہو یا نہ ہو غریب عوام کی مشکلات کی انہیں کوئی پرواہ نہیں ،یہ صرف یہی
کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔
ایک اور شہری محمد علی کا کہنا تھاحکمران بظاہر تو بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
ایک بزرگ شہری محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھاکر عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے۔