Feb 02, 2018 12:50 pm
views : 441
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises By 322 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،322 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعہ (2 فروری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 322 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45577 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 312 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 197 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،96 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔