Feb 02, 2018 01:43 pm
views : 555
Location : Election Commision of Pakistan Office
Islamabad- MQM Pakistan Dr Farooq Sattar Media Talk
کراچی
، ایم کیوایم پا کستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی الیکشن کمیشن آف
پاکستان کے دفتر کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جنوری میں
ہمیں الیکشن کمیشن کی جانب غیر رجسٹرڈ کر دیا تھا جو ہمارے لئے صدمے کا
باعث بنا،اسی سلسلے میں پٹیشن دائر کی تھی جس پر بیرسٹر فروغ نسیم نے
بھرپور دلائل دیے۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
الیکشن کمیشن آفس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہمارے موقف کو سنا اور ہمارے حق
میں فیصلہ دیا جو ہماری کامیابی ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف دعوہ نہیں کیا دعوے تو سب سیاسی
جماعتیں کری ہیں ہم نے عملی طور پر کام کیا ہے،ہمارے پچانوے فیصد نمائندے
متوسط طبقے سے ہیں جو عوام انہیں ووٹ دیتے ہیں وہی انہیں نوٹ دیتے ہیں ہر
ایونٹ کا چندہ علاقائی سطح پر ہوتا ہے ملک میں حقیقی تبدیلی اسی وقت آئے گی
جب عام آدمی کی آواز ایوانوں تک پہنچے گی اور یہی ایم کیو ایم کا ماڈل ہے۔