لاہور، عمارتوں کی تعمیر میں معیار کو ترجیح دینا ہوگی،وزیر اعظم
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمیں عمارتوں کی تعمیر میں معیار کو ترجیح دینا ہوگی۔
لاہور میں آئی اے پی ای ایکس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سےخطاب کر تے ہوئے
کہا وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمارتیں کسی بھی ثقافت کی آئینہ دار ہوتی
ہیں ،پاکستان میں عالمی معیار کی تعمیرات کا پائے جانا بہت مشکل ہے جو کہ
کام کے معیار اور آرکیٹیکٹس کی دلچسپی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہمیں اپنی
عمارتی ثقافت کوآئندہ کی نسلوں کےلیےمحفوظ رکھناچاہیے،انجینئرزعمارتوں کی
نقشہ سازی میں موسمی اثرات کومدنظررکھیں ہر عمارت کو معیاری بنانا ہوگا اور
یہ آرکیٹیکٹ کی ذمہ داری بنتی ہے۔