پشاور ،معذور افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
پشاور پریس کلب کے سامنے معذور افراد کی تنظیموں کے نیٹ ورک کی جانب سے
اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور
بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین کی جانب
سےنعرہ بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین نے وزیر اعلی پرویز خٹک سے فوری ملاقات اور صوبائی اسمبلی سے باہم
معذور افراد کا بل فوری طور پر منظور کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت نے اقتدار میں اکر وعدہ کیا تھا کہ وہ
نوے دن کے اندر افراد باہم معذوری کا بل اسمبلی سے پاس کروائنگے لیکن ابھی
تک اس پر عمل نہیں ہو سکا ۔
قاری پاکستان بلائنڈ ایوسی ایشن کے جنرل سیکریڑی سید نورکا زرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاڈس ایبلیٹی ایکٹ کو اسمبلی سے
پاس کراکر اس پر عمل درآمد کرایا جائے۔