پشاور،نجی فلاحی ادارے کے زیر اہتمام15 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
پشاور میں لخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام
کیا گیا جس میں 15 نادار اور لڑکیوں کو شادی کے بندھن میں باندھ دیا گیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پشاور حیات آباد سوان سیڈنگ ہال میں
اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بیک وقت 15 جوڑے
رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ، لال گلابی رنگ کے عروسی ملبوسات زیب تن کئے
دلہنیں اپنی شادیوں پر جہاں خوشی سے نہال تھی تو وہیں حکومتی سطح پر غریب
بیٹیوں کیلئے ایسے اقدامات اٹھانے کیلئے پر امید بھی نظر آئیں جبکہ تقریب
کے مہمان خصوصی ناظم اعلی ٰ پشاور نے بھی نجی تنظیم کے اس کاوش کوسراہتے
ہوئے حکومتی سطح پر ایسے اقدامات اٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔
خوشی کے اس موقع پر مہمانوں کی پر تکلف کھانوں سے توازوں بھی کی گئی
اورتقریب کا انتظام کرنیوالے مخیر حضرات نے دولہنوں کولاکھوں روپے مالیت کا
گھریلوں سامان تحفے میں دیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک دلہن کا
کہنا تھاکہ مجھے شادی اپنی شادی کی بہت خوشی ہے جبکہ حکومت کو بھی اس سلسلے
میں اقدامات کانے چاہئیں۔
الخدمت فاونڈیشن کی عہدیدارمسز نجمہ فیصل کا کہنا تھا کہ آج پندرہ جوڑوں کو
رشتہ ازدواج میں منسلک کر رہے ہیں جبکہ لڑکیوں کے استعمال کے لیئے جہیز کا
بھی بندوبست کیا گیاہے۔
ضلع ناظم پشار عاصم ارباب کا کہنا تھا کہ یہاں آکر بہت اچھا لگا جبکہ میری
کوشش ہوگی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی اسطرح کے اقدام کئےجائیں۔