کراچی،پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حکومتی فیصلے سے شہری نالاں
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل چوتھی بار اضافہ کردیا
گیا ہے،جس کے بعدپیٹرول2 روپے98 پسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد پیٹرول کی
نئی قیمت84 روپے51 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے, ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5
روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فروری کے مہینے میں ہائی
اسپیڈ ڈیزل95 روپے83 پیسے فی لیٹر میں فروخت کیا جائے گا۔
اہلیان کراچی نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے
مستردکردیا ہے،شہریوں کا کہنا ہے تین چار مہینوں سے پیٹرول کی قیمتوں میں
اضافے سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،حکومت کو عوام کا کچھ بھی ہوش
نہیں ہے۔
ایک شہری کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے تین چار مہینے
پہلے پیٹرول 60 روپے لیٹر تک مل رہا تھا اور اب85 روپے تک پہنچ چکا ہے,اس
ساری مہنگائی کا بوجھ عوام کو ہی اٹھانا پڑے گا، حکومت عوام کو کچھ بھی
خیال نہیں ہے۔
ایک اور شہری کا کہنا تھاپیٹرول کے مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے۔