کراچی،میر ہزار خان بجارانی کی اہلیہ فریحہ رزاق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
سندھ کے سینئر صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی کی اہلیہ فریحہ رزاق ہارون کی نمازجنازہ اداکردی گئی ہے، نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفینس کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی۔
فریحہ رزاق کو کراچی کے گزری قبرستان میں سپردخاک کیا جائےگا۔
نمازجنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد کے علاوہ گورنر سندھ محمد زبیر، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کےنمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما وقار مہدی کا کہنا تھا کہ میر ہار خان بجارانی پارٹی کے سینیئر رہنما تھے اور پارٹی کے لئے انکی قابل قدر خدمات ہیں اس سانحے پر پوری پارٹی صدمےکا شکار ہے،اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔
میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کو گزشتہ روز کراچی میں ان کی رہائشگاہ میں مبینہ طور پر قتل کردیا گیا تھا۔