Feb 02, 2018 07:49 pm
views : 613
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Meeting with Turkish Delegation
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کے معروف ذورلو انرجی گروپ کے وفد کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کے معروف ذورلو انرجی گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں قائداعظم سولرپاور پلانٹ بہاولپور میں100میگاواٹ کے منصوبے کے بارے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک سرمایہ کار پنجاب میں 5.3سینٹ فی یونٹ میں 100میگاواٹ کا سولر پا ور پلانٹ لگائیں گے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ترک کے معروف کاروباری گروپ کی جانب سے پنجاب میں 5.3سینٹ فی یونٹ میں سولر پاورپلانٹ لگانے کا پراجیکٹ بہت بڑی پیش رفت ہے۔ہم ترکی کے عوام اورترک حکومت تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔پاکستان میں اتنے کم ٹیرف میں آج تک کوئی سولر پراجیکٹ نہیں لگایاگیا۔
محمد شہبازشریف نے کہاپنجاب حکومت ترکی کے سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت اور تحفظ فراہم کرے گی۔قائداعظم سولر پاور پلانٹ پراجیکٹ سے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی۔ذورلوانرجی معروف ترک کمپنی ہے اسے توانائی کے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارت حاصل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پاکستان اورترکی کے درمیان دوستی اوربھائی چارے کے رشتے صدیوں پر محیط ہے۔ترکی سے پاکستان کا تعلق معاشی تعاون میں بدل رہا ہے۔
ترک وفد کی قیادت ذورلو انرجی گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرابراہیم سینن کررہے تھے۔وفد میں ترک گروپ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل پراجیکٹس احمت یگموراوزڈیمر اورکنٹری مینجرسید ممتاز حسن شامل تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی،سیکرٹری توانائی،چیئرمین سولر پاورپرائیویٹ لمیٹڈ چوہدری عارف سعید اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجو دتھے۔
متبادل توانائی ترقیاتی بورڈکے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔