Feb 02, 2018 07:57 pm
views : 437
Location : Ministry of Foreign Affairs
Islamabad- Weekly Foreign Office Briefing
اسلام آباد، پاکستان عالمی امن کیلئے مسلسل قربانیاں دے رہا ہے،کانگومیں نائیک نعیم رضا شہیداور ایک جوان زخمی ہوا،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہےکہ پاکستان نے ناصرف اپنے ملک، خطے
بلکہ عالمی امن کے لئے مسلسل قربانیاں دیں جو تاحال جاری ہیں جس کی تازہ
مثال کانگو میں پاکستانی امن کے سپاہی نائیک نعیم رضا کی شہادت ہے، ہمارا
عزم ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے
گا اور یہی توقع اپنے پڑوسیوں سے بھی رکھتے ہیں، بھارتی فوج نے ورکنگ
باؤنڈری اور ایل او سی پر صرف رواں سال کے چند دنوں میں ہی 150 سے زائد بار
فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے
درجنوں عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے، افغان سرزمین سے بھی پاکستانی
علاقوں پر 470 حملے ہوئے جن میں عام شہریوں سمیت پاک فوج کے جوانوں کی
شہادتیں ہوئیں، اسی تناظر میں پاکستان نے افغان سرحد پر 975 چوکیاں قائم
کیں لیکن افغانستان کی سرحد پر صرف 200 کے قریب چوکیاں ہیں۔
دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا
تھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے الزامات کومستردکرتے
ہیں، دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں،امید ہے
سرحد کومحفوظ بنانے کیلئے افغانستان بھی کردارادا کرے گا، پاک سرزمین کسی
پڑوسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،پاکستان پڑوسی ممالک سے بھی یہی
توقع رکھتا ہے،ان کا کہناتھا کہ پاکستان نے افغان سرحد پر975 چوکیاں
تعمیرکیں جبکہ افغانستان کی صرف 200 کے قریب چوکیاں ہیں،افغانستان سے
پاکستانی علاقوں پر 470 حملے ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پربھارتی مظالم کی
مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سشماسوراج کے نام یاسین ملک کے خط میں
بھارتی دہرے معیارپرتنقید کی گئی،خط میں مجاہدین کوقانون تک رسائی کے بغیر
پھانسی دینے کامعاملہ اٹھایاگیا، خط میں مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز
مظالم کا احاطہ کیا گیا،ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی
انسداددہشتگردی کیلئے پاکستان کی کوششوں میں رکاوٹ ہے،بھارتی فوج کے ہاتھوں
مزید3 کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ انڈونیشین صدرکا دورہ مثبت رہاجس میں
عالمی امورپرگفتگوہوئی،انڈونیشیا سے پاکستانی شہری ذوالفقارکی رہائی
کامعاملہ پھراٹھایاہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کیلئے مسلسل
قربانیاں دے رہا ہے،کانگومیں نائیک نعیم رضا شہیداور ایک جوان زخمی ہوا۔