Feb 02, 2018 08:02 pm
views : 415
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises By 45 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 45پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کیآخری روز جمعے (2فروری 2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 45پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 44301 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 203کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،131 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 27 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔