پشاور، پولیس کی کارروائی،ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد جعلی کرنسی اور پرائز بانڈ برآمد
پشاور پولیس لائنز میں سی سی پی او طاہر خان کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ پر تھانہ پشتخرہ کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوان چار افراد کو دوگاڑیوں سمیت گرفتار کیا گیا، پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد جعلی کرنسی اور پرائز بانڈ برآمدکی۔
سی سی پی اور طاہر خان کا کہنا تھاکہ ملزمان سے نوٹ بنانے کی مشین پرنٹرز ٹونرز اور کٹنگ مشین بھی برآمد کی گئی ہیملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے سامان میں جعلی کرنسی بنانے میں استعمال ہونے والا کاغذ بھی بڑی مقدار میں برآمدہوا ہے۔
طاہر خان کا مزید کہنا تھاکہ جعلی کرنسی کو پنجاب منتقل کیا جارہا تھا۔