ملتان، بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ سے بے حرمتی کے کیس کا معاملہ
انچارج وومن کرائسز سینٹر انعم علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں،پولیس کی جانب سے ملزمان کو آج بھی عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا، انچارج وومن سینٹر کی جانب سے ملزمان عدالت میں پیش کئے بغیر جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود نے ملزمان کو پیش کئیبغیرریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی، عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد علاقہ مجسٹریٹ چلے گئے۔
طالبہ نے یونیورسٹی لیکچرار سمیت 6 افراد پر زیاتی کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا الزام لگایا تھا جبکہ طالبہ سے زیادتی کرنے اور بلیک میل کرکے فلم بنانے کے الزام میں پولیس نے یونین کونسل چیئرمین اختر عالم قریشی کے بیٹے شعبہ سرائیکی کے طالب علم علی رضا قریشی سمیت 6افراد کو حراست میں لیاتھا اور ان کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے کی کارروائی کی۔