Feb 02, 2018 09:39 pm
views : 537
Location : Kachehri Chowk
Multan- Jammu Kashmir Moment Protest against India
ملتان،جموں کشمیر موومنٹ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ
جموں کشمیر موومنٹ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کچہری چوک پر ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی میں جموں و کشمیر مومنٹ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔
کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے میں طلبہ، وکلا اور تاجروں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔
مظاہرین نے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیاجبکہ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقا کے لیے ناگزیر ہے،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہیحکومت پاکستان اور اقوام عالم کسئلہ کشمیر کا سنجیدگی سے حل نکالے۔