Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 02, 2018 10:08 pm views : 405

Location : Somiani

Karachi- Air Chief Witness Live Missile Firing of JF-17 Thunder at Sonmiani Firing Range
  • Urdu

کراچی،جے ایف 17تھنڈر کافضاء سے فضاء میں مار کرنے والے کم رفتار سے پرواز کرنے والے مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ

پاک فضائیہ کے ملکی ساختہ جے ایف 17تھنڈر نے سومیانی فائرنگ رینج پر فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل کو فائر کر کے کم رفتار سے پرواز کرنے والے مطلوبہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا تجربہ کیا ہے۔
جے ایف 17تھنڈر نے بیونڈ ویژوول رینج اور انفراریڈمیزائل فائر کر کے کم رفتار سے پرواز کرنے والے ہدف کو ٹھیک نشانہ لگا کر تباہ کرنے کا مظاہرہ کیا،پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
 آج کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضافہ ہے جب ایک جدید ویپن ٹیسٹ رینج کو پاک فضائیہ کا حصہ بنایا گیا جہاں مختلف قسم کے ملکی ساختہ اور غیر ملکی ہتھیاروں کے معیار کو جانچا جائے گا، چین کی معاونت سے تیار کردہ اس جدید رینج میں ایسے آلات نصب کیے گئے ہیں جو جہاز اور جہاز سے فائر کئے گئے میزائل کی پرواز اور زاویے کو جانچنے میں مدد فراہم کرتے ہیں،یہ مظاہرہ مختلف رفتار سے پرواز کرنے والے اہداف کو ڈھونڈ کر تباہ کرنے کی پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں یہ غیر معمولی سنگ میل حاصل کرنے کی طاقت عطا فرمائی،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سے ان جدید ہتھیاروں کاکامیاب مظاہرہ اس طیارے کی ہمہ جہت صلاحیتوں کا مظہر ہے،یہ بات قابل فخر ہے کہ پاک فضائیہ کے چھ لڑاکا سکواڈر ن پہلے ہی فخرِ پاکستان جے ایف17 تھنڈر طیاروں سے لیس کیے جا چکے ہیں جو ملکی فضائی دفاع میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،ائیرچیف نے اس مظاہرے کو کامیاب بنانے پر پاک فضائیہ اور چین کے عملے کی کاوشوں کو سراہا۔
قبل ازیں ائیر وائس مارشل حسیب پراچہ، ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا، پاک فضائیہ کے اعلی افسران کے علاوہ سول اور دفاعی عہدیداران بھی اس تاریخی موقع پر موجود تھے۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved