Feb 02, 2018 11:48 pm
views : 538
Location : Beach Luxury Hotel
Karachi- Ex PM Nawaz Sharif Addresses
کراچی،نظریہ ضرورت نے پاکستان کی جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،نواز شریف
نواز شریف نے کہا کہ 1977 میں تیسرا مارشل لاء آیا تو نصرت بھٹو نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اس درخواست پر نظریہ ضرورت والا فیصلہ آیا، جسٹس منیر کی سربراہی میں بنچ نے نظریہ ضرورت کا سہارا لے کر مارشل لاء کو درست قرار دیا, جب ہماری حکومت ختم کی گئی تو جج نیکہا یہ بہت اچھا کیا گیا، یہ بات افسوسناک نہیں کہ منہ زور عدلیہ آمروں کے سامنے ڈھیر ہوجاتی ہے۔
کراچی میں‘جمہوریت کا مستقبل’کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا مستقبل سوالیہ نشان کیوں بنا ہوا ہے، آج بھی سیاسی مطلع پوری طرح سے صاف نہیں ہوا اور یہ وہ گرد و غبار ہے جس نے جمہوریت کی منزل حاصل کرنے سے روکا,ملکی سیاسی تاریخ جمہوریت پر پے در پے حملوں سے بھری پڑی ہے، جمہوریت کا مذاق ہمیشہ سے بنتا رہا اور نظریہ ضرورت نے پاکستان کی جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔