Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 02, 2018 12:00 am views : 476

Location : Press Club

Karachi- Ayesha Gulalai Press Conference
  • Urdu

کراچی،رینجرز نے کراچی کو پر امن بنایا ، سندھ کی پولیس انتہائی کمزور سمجھی جاتی ہے ، ان سے بچہ بھی نہیں ڈرتا ہے،عائشہ گلالئی

تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلا لئی کا کہنا ہے کہ سندھ کی پولیس سے تو بچہ بھی نہیں ڈرتا ، عام آدمی کا خون سستا ہو گیا ہے، راؤ انوار آج تک لاپتہ ہیں ، پتا نہیں کہاں چھپ گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں ماورائے عدالت قتل ہوتے ہیں ، نقیب اللہ کو قتل کیا گیا ، سندھ پولیس کے سامنے عام آدمی کا خون سستا ہو گیا ہے, عائشہ گلا لئی نے کہا کہ رینجرز نے کراچی کو پر امن بنایا ، سندھ کی پولیس انتہائی کمزور سمجھی جاتی ہے ، ان سے بچہ بھی نہیں ڈرتا ہے۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو بار بار ووٹ دینے والوں خود پر ظلم کررہے ہیں، عوام بار بار چوروں اور ڈاکوؤں کو منتخب کر رہے ہیں، تھر میں پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے، لاہور میں اکھٹے ہونے والے تین چوروں کو عوام نے مسترد کردیا ہے،تحریک انصاف گلالئی کی سپورٹ کے لیے عوام کے پاس جاؤں گی۔
عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سرمایہ داروں کی جماعتیں ہیں،عوام ان سیاسی جماعتوں کے جلسے میں کاروبار کے لیے پیسے مانگیں، میں متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں،یہ جماعتیں عوام کو لوٹ کر ہی بڑی بڑی گاڑیوں میں گھوم رہی ہیں ،ایسا نظام متعارف کرائیں گے جس سے غریب بھی ایوانوں میں پہنچ سکے، شہر قائد اور سندھ بھر میں جلسے کروں گی،خواتین کو میری پارٹی میں عزت دی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنماکا مزید کہنا تھا آئین کی دفعہ 273 کے تحت دولت کی حد کے قانون پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،مزدوروں کو فیکٹریوں اور ہاریوں میں زمینوں میں حصہ دار بنایا جائے گا، تحریک انصاف گلالئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں، منشور بھی تیار کرلیا ہے، پرویز خٹک کی بدعنوانی عروج پر ہے، اسد عمر کی دوستی کی بنیاد پر نااہل شخص کو انتہائی اہم ٹھیکہ دیا گیا۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved