Feb 03, 2018 03:35 pm
views : 483
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- AML Chief Sheikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد،ایل این جی کیس سپریم کورٹ میں بے نقاب کرنے جا رہے ہیں،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایل این جی کیس سپریم کورٹ
میں بے نقاب کرنے جا رہے ہیں یہ پانامہ اور حدیبیہ کے بعد تیسرا کیس ہے
جسے ہم پاکستان کی تاریخ میں لوٹ مار کرنے والےشاہد خاقان عباسی کے خلاف
دائر کرنے جا رہے ہیں ہم نے درخواست کی ہے کہ انہیں نا اہل کیا جائے ۔
لوگ سمندروں میں ڈوب رہے ہیں خودکشی کر رہے ہیں بچے اسکول نہیں جا رہے
کیونکہ انہوں نے اپنے کمیشن کے چکر میں گیس کو اتنا مہنگا کر دیا ہے کہ عام
آدمی کی پہنچ سے وہ باہر ہو چکی ہے۔
یہ آسان کام نہیں تھا ایل این جی کے دستا ویزات نکالنا آسان نہیں لیکن وعدہ
کیا تھا کہ ایل این جی کیس میں ملوث لوگوں کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے
،انشااللہ انکا تابوت نکلے گا مریم اور نواز شریف سمیت نہال ،طلال ،دانیال
یا کوئی بد حال ،اب یہ سب جیل کا میٹریل ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کل نواز شریف اور مریم نواز نے افسوسناک بیان
دیے ،یہ اپنی گفتگو میں ضیا الحق کے 10سال کیوں نکالتے ہیں ،نواز شریف خود
جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیدا وار ہے ۔