Feb 03, 2018 07:52 pm
views : 445
Location : Provincial Election Commision Office
Karachi- PSP General Secretary Raza Haroon Media Talk
کراچی، پاکستان میں جن ایوانوں کو آج مقدس سمجھا جارہا ہے وہاں موجود جمہوری نمائندگان عوام کی خدمت کرنے میں ناکام رہے،رضا ہارون
سیکریٹری جنرل پی ایس پی رضا ہارون کی سربراہی میں وفد سینیٹ انتخابات کے
فارمز کے حصول کے لیئے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے وفد میں وائس
چیئرمین وسیم آفتاب اشفاق منگی محمد دلاور موہن منجہانی اور دیگر بھی انکے
ہمراہ موجود تھے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل
پی ایس پی رضا ہارون کا کہنا تھا کہّ آج تین مارچ کے بعد تین فروری کے دن
کو پی ایس پی کے حوالہ سے یاد رکھا جائے گا،آج پی ایس پی نے پارلیمانی
سیاست میں باقائدہ قدم رکھ دیا ہے۔
پی ایس پی کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جن ایوانوں کو آج
مقدس سمجھا جارہا ہے وہاں موجود جمہوری نمائندگان عوام کی خدمت کرنے میں
ناکام رہے ہیں،آج یہ نمائندگان عوام کو پانی تک فراہم کرنے میں ناکام ہیں
زہریلا پانی پینے سے ہزاروں بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
رضا ہارون کامزید کہنا تھا کہ میں حکمرانوں کو کہتا ہوں شرم کرو حیا کرو
،حکمران اپنی ذاتی لڑائیوں سے آگے نہی بڑھ رہے،راؤ انوار جیسے افسر کے
کرتوت کون نہیں جانتا تھا ،نوے کی دھائی سے اس کے قصہ ہر کسی کی زبان پر
ہیں،پاکستان کا مسلسل قیادت کا فقدان تھا جو سید مصطفی کمال نے آکر ختم
کردیا ۔