Feb 03, 2018 08:45 pm
views : 425
Location : Baloch Colony Police Station
Karachi- 11 Year Old Girl Rape Case
کراچی،11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں سوتیلا باپ گرفتار
کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پولیس نے دس سالہ سوتیلی بیٹی کے ساتھ
زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ملزم نوید مہر کو گرفتار کرلیا ہے، بلوچ
کالونی پولیس نے متاثرہ بچی کے حقیقی والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے ،
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی والدہ صابرہ کی ملزم نوید مہر سے یہ
تیسری شادی ہے۔
صابرہ نے پہلی شادی منیر احمد سے کی تھی، بعدازاں دوسری شادی یعقوب مہر سے
کی لیکن پہلی شادی کی طرح یہ شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی، اس کے بعد متاثرہ
بچی کی والدہ نے اپنے دوسرے شوہر یعقوب مہر سے طلاق لے کر اسی کے بھائی
ملزم نوید مہر سے تیسری شادی کی تھی، جس نے مبینہ طور پر اپنی سوتیلی بیٹی
کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
ملزم نوید مہر اور انکی اہلیہ صابرہ نے زیادتی کے الزام کو مسترد کردیا ہے ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم نوید مہر کا کہنا
تھا کہ بچوں کے باپ کا گیارہ سال سے ہوش ہی نہیں تھا کہ اسکے بچے کہاں
ہیں،اس نے مجھ پرجھوٹا الزام لگایا ہے جو انشا اللہ الزام ثابت ہوجائیگا۔
ملزم نوید مہر کی اہلیہ صابرہ کا کہنا تھاکہ پانچ سال ہوگئے نوید بچوں کو
سگے باپ کی طرح پال رہا تھا ،بچی کو علیحدہ لے جا کر پوچھا جائے کہ اسے کس
چیز کا لالچ دیا گیا،ملزم کی دوسری بیوی مجھے دھمکیاں دیتی ہے۔