کراچی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی فریحہ رزاق کے گھر آمد
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزراء منظور وسان اور سید ناصر
شاہ کے ہمراہ فریحہ رزاق کے گھر پہنچے اور انہوں نے لواحقین سے گہرے دکھ
اور افسوس کا اظہار کیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں
سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو
صبر جمیل عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سینئر صوبائی وزیر میر ہازر خان بجارانی اور انکی اہلیہ کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا۔