Feb 03, 2018 09:30 pm
views : 564
Location : Docks Police Station
Karachi- 47 Indian Fishermen Arrest
کراچی،پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی،47 بھارتی ماہی گیر گرفتار
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے
47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے,سیکیورٹی محکمے کے جہازوں اور
تیز رفتار کشتیوں نے کھلے سمندر میں گشت کے دوران پاکستان کی سمندری حدود
میں غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے 47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر
لیا ہے۔
کارروائی کے دوران جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا اور بھارتی ماہی
گیروں کی 9 کشتیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں، جبکہ گرفتار ماہی گیروں کو
مزید کارروائی کیلئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈاکس پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس افسر نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 47 بھارتی پاہی گیروں کو گرفتار کیا گیا ہے جنکی
ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔