بہاولپور،گنے کے کاشتکاروں کا مطالبات کے حق میں احتجاج
بہاولپور میں سابق چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی شوگر مل کے سامنے کراچی مین ہائی وے روڈ پر کسان اتحاد کے ورکرز کا دھرنا دیا،دھرنے میں ہزاروں کاشتکار شریک تھے ، کاشتکاروں نے مین ہائی وے روڈ پر گنے سے لوڈ ٹرالیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیا جس کے باعث مین کراچی ہائے وے روڈ دونوں اطراف سے بلاک ہوگئی۔
بہاولپور کسان اتحاد اتحاد کے دھرنے کے باعث کئی کلو میٹر تک مین ہائے وے روڈ بلاک رہی جس کے سبب مسافروں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔
بہاولپور کسان اتحاد کی جانب سے دھرنا شوگر مل انتظامیہ کی جانب سے گنے کی غیر منصفانہ خریداری کے خلاف دیا جارہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ گنے کا نرخ 180 روپے دیا جائے سی پی آر موقع پر دیا جائے ناجائز کٹوتی چالان پرمٹ کے حصول سمیت گنے کی تمام اقسام خرید ی جائے۔