Feb 04, 2018 01:20 pm
views : 548
Location : Ring Road
Peshawar- PML N Jalsa Preparation
پشاور،مسلم لیگ ن کے جلسے کی تیاریاں مکمل
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">پاکستان مسلم لیگ(ن) آج کپتان کے صوبے میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ
کرنے جا رہی ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز سمیت اہم لیگی رہنما
جلسے سے خطاب کریں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے
ہیں ۔
رنگ روڈ ناردرن بائی پاس پرہونے والے جلسے سے میاں نواز شریف ، مریم نواز کے علاوہ دیگر لیگی رہنما خطاب کریں گے۔
نون لیگ کی مقامی انتظامیہ نے جلسے کے لئے 24 فٹ اونچا اور تقریبا 80 فٹ
طویل اسٹیج بنایا ہے چار واک تھرو گیٹ بنائے گئے ہیں اس کے علاوہ جلسہ گاہ
میں ڈیڑھ سو سے زائد لاوڈ سپیکر اور 60 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔
جلسہ گاہ کو مسلم لیگ کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں جلسے کے
لیئے بڑے بڑے بینر اور سائن بورڈز لگائے گئے ہیں جلسہ گاہ میں تین اطراف سے
عوام داخل ہو سکیں گے جلسہ گاہ کے اطراف میں لوہے کی چادروں کی دیوار
بنائی گئی ہے ۔