لاہور،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کر
کے خیریت دریافت کرلی،نواز شریف نے لاہور میں شہباز شریف کی عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق میاںنواز شریف ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ
پہنچے، جہاں انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے شہباز شریف کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کرتے
ہوئے کہا، ہم سب آپ کی مکمل جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، آپ صوبے کے
عوام کی دل و جان سےخدمت کر رہے ہیں،ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا
تھا کہ عوام کی دعاؤں سے اب میری طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے، صحت یاب
ہوکرپہلے سے زیادہ عزم سےعوامی خدمت کروں گا۔
سابق وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ملکی صورت حال اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے
,ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال ،سینیٹ انتخابات اور دیگر امور پر بات چیت
ہوئی ۔
واضح رہے کہ شہباز شریف گزشتہ کچھ روز سے زکام اور بخار میں مبتلا تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں کچھ دن آرام کا مشورہ بھی دیا تھا ۔