کوئٹہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے معذور ماں کی فریاد سن لی ،وزیر اعلیٰ نے متاثرہ فیملی کی فوری امداد کی ہدایت
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے معذور ماں کی فریاد سن لی ،وزیر اعلیٰ نے متاثرہ
فیملی کی فوری امداد کی ہدایت کر دی ہے،گزشتہ روز کھلی کچہری میں 45سالہ
خاتون بیٹے کو چار ماہ سے تنخواء نہ ملنے کی شکایت لے کے آئی تھیں وزیر
اعلی نے فوری طور پر 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا جبکہ، چار ماہ سے
تنخواہ نہ ملنے کے معاملے کی تحقیقات کا بھی حکم دےدیا۔
وزیرا علیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گزشہ روکھلی کچہری میں آنے
والے معذور خاتون کی شکایت پر فوری عمل کرتے ہوئے 50ہزار روپے دینے کااعلان
کیاہے،گزشتہ روز ایک 45 سالہ خاتون شکایت لیکر آئی تھی کہ اس کے بیٹے کو
چار سال سے تنخواہ نہیں ملی ہے اور وہ سخت مالی پریشانی کا شکار ہے۔وزیرا
علیٰ بلوچستان نے معذور خاتون کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اس
50ہزار روپے دینے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے بیٹے کو تنخواہ نہ ملنے
کے معاملے پر تحقیقات کابھی حکم جاری کردیا، خاتون نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ
ادا کیا اوران کی کامیابیوں کے لیئے دعا کی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے معذور خاتون کا کہنا تھا
کہ ہم وزیر اعلیٰ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے میرے بیٹے کی تنخواہ دی اور ہم
انکےئ لئے دعا گو بھی ہیں۔