گجراںوالہ،اسکول کے بچوں کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاج
گجراںوالہ میں یوم کشمیر کے سلسلہ میں مختلف سکولوں کے بچوں کی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی نکالی،جس میں بچوں نے میں کشمیر یوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہوئے پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں،بچوں کی جانب سے اس موقع پرکشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے۔
ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیربنے گا پاکستان کے مکالمات درج تھے، اس موقع پر طالب علموں کا کہنا تھاکہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہر فورم پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں،شرکا نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحد ہ کشمیر میں ہونیو الے بھارتی مظالم فوری بند کروائے بعدازاں بچوں نے بھارتی پرچم کو بھی پیروں تلے روند دیا۔
ایک بچے نے ذڑائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئیہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر میں جاری ظلم ختم کیا جائے۔
ایک اور طالب علم کاکہناتھا کہ ہم کشمیر کو آزاد کرواکر ہی دم لیں گے۔