Feb 04, 2018 07:20 pm
views : 557
Location : Golan gol Project
Chitral- PM Inaugurates Golan gol Project
چترال،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیاہے، منصوبے کی پہلے یونٹ کی تکمیل سے چترال اور اسکے گرد ونواح کے علاقوں کو 36میگاواٹ بجلی دستیاب ہوگی۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق 2015ءمیں چترال میں تباہ کن سیلاب کے بعد وفاقی حکومت نے واپڈا کو ہدایت کی کہ چترال اور نواحی علاقوں کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے گولن گول منصوبہ فوری طور پر مکمل کیا جائے۔
گولن گول منصوبے سے مجموعی طور پر 108 میگاواٹ بجلی 20 اگست 2018 تک قومی نظام میں شامل ہوجائے گی جب کہ اس منصوبے کا پہلا یونٹ آپریشنل ہوگیا ہے۔
منصوبے کا دوسرا یونٹ مارچ اور تیسرا مئی میں فعال ہوگا، پہلے یونٹ سے 36 میگاواٹ بجلی چترال اور ملحقہ علاقوں کو فراہم کی جائےگیجب کہ منصوبے سے قومی خزانے کو 3 ارب 70 کروڑ روپے سالانہ فائدہ ہوگا۔