فیصل آباد، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی کھیلوں کے موضوع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
عابد شیر علی نے کہا کہ ابھی حال ہی میں ہماری کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے ہاری
ہے اور اس سے پہلے بھارت سے 20 ، 20 جیتی تھی اس میں مایوس ہونے کی ضرورت
نہیں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے اصل بات یہ ہے کہ میرٹ پر کھلاڑیوں کو منتخب
کیا جائے۔
فیصل آباد میں رہنما ن لیگ و وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے ورلد کپ
کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے اور میرٹ پر با صلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا
جائے ۔
عابد شیر علی نے کہا کہ فیصل آباد کا جو غریب طبقہ ہے انکو ٹیکسٹائل
فیکٹریوں میں نوکریا ں دی جائیں اور مختلف کمپنیوں کی طرف سے منتب کردہ
کھلاڑیوں کو کھلایا جائے تاکے فیصل آباد کا ٹیلنٹ سامنے آئے اور پورے
پاکستان میں یہ طریقہ اپنایا جائے جس کے ذریعے پاکستان کا ٹیلنٹ سامنے آئے
گا۔
وزیر مملکت پانی اور بجلی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کیلئے پرانے سلیکٹر
کو فارغ کیا جائے اور میرٹ پر اچھے لوگوں کو لایا جائے تاکہ کرکٹ ، ہاکی
وغیرہ میں جو پاکستان کا کھویا ہوا مقام ہے اسے واپس لایا جاسکے ۔