Feb 04, 2018 08:27 pm
views : 481
Location : Ring Road
Peshawar- PML N Maryam Nawaz Addresses
پشاور،عوام کی عدالت نے آج نا اہلی کا فیصلہ دے دیا ہے،مریم نواز
مسلم لیگ ن کی رہنماء اور سابق نااہل وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نوازکا
کہنا ہے کہ آج عوامی عدالت نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیدیاہے، آج
پشاورنے بتادیاہے کہ صادق اور امین کون ہے،آج ہر طرف مسلم لیگ(ن) کا سیلاب
آیا ہوا ہے۔
پشاور میں منعقدہ پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے تقریر کے آغاز
پر سوات میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی اور فوجی جوانوں کی شہادت پر
افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سلام تحسین پیش کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے لوگوں نے عمران خان کو 2013 میں
ووٹ دیا مگر انہوں نے عوام کی خدمت نہیں کی، کے پی کے کی پولیس نااہل نہیں
بلکہ عمران خان نااہل ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ خیبرپختونخواہ کے عوام جرات
مند اور بہادر ہیں اسی طرح آپ کا لیڈر بھی بہادر ہونا چاہیے ناکہ 5 سال
سازشیں کرنے والا آ پ کا لیڈر ہو۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پشاور کے لوگوں نے 2013 میں عمران خان کو ووٹ دیے
مگر انہوں نے عوام کی خدمت نہیں کی اور کنٹینر پر چڑھ کر حکومت کے خلاف
سازشیں کرتے رہے، خیبرپختونخواہ میں یکساں تعلیمی نظام بنانے اور بہترین
اسپتال بنانے کا وعدہ کیا مگر ایسا کچھ نظر نہیں آیا بلکہ یہاں کے لوگ
پنجاب کے اسپتالوں میں علاج کروانے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹی عاصمہ، عاصمہ رانی، شریفاں بی بی کیقاتل
کہاں ہیں؟عاصمہ بیٹی ، عاصمہ رانی اورشریفاں بی بی کے گھروالے عمران خان کی
راہ دیکھتے رہے،عمران خان جہاں جاتے ہوپنجاب پولیس کوگالیاں دیتے ہو،ہم
خیبرپختونخوا کی پولیس کو کچھ نہیں کہیں گے، وہ ہمارے بھائی اور بیٹے ہیں،
خیبرپختونخواکی پولیس نااہل نہیں، نااہل عمران خان ہے،مریم نواز نے کہا کہ
خیبرپختونخوامیں بھی 2018 میں شیر دھاڑے گا، پنجاب کی طرح ترقی
خیبرپختونخوا میں بھی ہوگی۔