Feb 04, 2018 08:41 pm
views : 497
Location : Peshawar Garrision
Peshawar- COAS attends funeral prayers of Swat blast martyrs
پشاور،سوات میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے 11فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
گزشتہ رات سوات میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے 11فوجی جوانوں کی نماز
جنازہ ادا کر دی گئی ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نماز جنازہ میں
شرکت کی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداءکی نماز جنازہ پشاور
گیریڑن میں ادا کی گئی جس میں گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، کور
کمانڈر پشاور اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف نے
سی ایم ایچ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے
جوانوں کی عیادت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات کی تحصیل کبل میں آرمی یونٹ میں ہونے والے خود
کش حملے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 11 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 13 زخمی
ہو گئے تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش حملہ تحصیل کبل کے علاقے شریف
آباد میں واقع آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں ہوا