کراچی، نجی ادارے کیجانب سے پالتوجانوروں کا شو کا انعقاد
کراچی کے ایک مقامی کلب میں نجی ادارے کی جانب سے پالتوجانوروں کے شو کا انعقاد کیا گیاجس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے اپنے پالتو جانوروں کو نمائش کیلئے پیش کیا۔
پیٹ شو میں اعلی نسل کے مختلف پالتو جانور نمائش کیلئے لائے گے جن میں بلی، کتے، شیر، گھوڑا، سانپ، طوطے اور دیگر جانوروں کی نمائش کی گئی،شومیں کچھ جانوروں نے کیٹ واک بھی کی جنہیں دیکھ کر شرکاءِ خوب محظوظ ہوئے۔
پیٹ شو میں شریک جانوروں نے شاہانہ انداز اور ناز نخرے دیکھنے والے تھے جو بچو ں بڑوں سبھی کو خوب بھائیکسی جانور کی پسندیدہ ڈش مرغی تھی تو کوئی امپورٹد بسکٹ رائل کیننکا شوقین نکلا۔
پیٹ شو کے شرکا کا کہنا تھا کہ شو بہت کامیاب رہا جبکہاس سے جانوروں کا شوق رکھنے والوں کی معلومات میں بھی اضافہ ہوتا ہے،اور اب جب شہر کے حٓلات بہتر ہوگئے ہیں تو اسطرح کے شو سال میں کم از کم تین سے چار مرتبہ ہونے چاہئیں۔
پیٹ شو میں شریک لڑکی دیانے اپنی پالتو بلی دکھاتے ہوئے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسنو بیل ہے یہ بلی پانچ سال کی ہے یہ پرندوں کا پیچھا کر نا پسند کرتی ہے میں اس کے ساتھ اپنا بہت اچھا وقت گزارتی ہوں۔
زین کا کہنا تھا اپنی پالتو بلی دکھاتے ہوئے کہا کہ میری بلی کا نام جین ہے اس نے دوسری پوزیش حاصل کی ہے، اسکی عمر تین سال ہے، اسکی خوراک میں رائل کینن امپورٹڈ بسکٹ ہیں، سردیوں میں کبھی کبھار اسکو مرغی بھی کھلائی جاتی ہے،اس طرح کے شوہونے چاہئیں تاکہ پالتو جانوروں کا شوق رکھنے والے اس میں اپنے جانوروں کے ساتھ شریک ہوں۔
ایک اور لڑکے ستارنے کہا کہ سال میں ایک بار ایسا شو ہونا چاہئے تاکہ اس شو میں شریک ہونے والے لوگوں کو پالتوجانوروں کا شوق رکھنے والے لوگوں کیذوق کاپتا چلے یہ بہت اچھا شو ہے ہم بھی اپنے پالتو جانور لائے ہیں۔
معروف ٹی وی فنکار حسن سومرو نے کہا کہ میں اس شو میں آیا ہوا ہوں اور دیکھ رہا ہوں لوگ بہت بڑی تعداد میں آئے ہوئے ہیں اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ جن کتے، بلی، گھوڑے،شیر وغیر ہ ہیں بہت اچھالگ رہا ہے،کراچی میں ماشاءِ اللہ لاءِ این آرڈر بہت بہتر ہو گیا ہے جس کے باعث لوگ بے خوف اس طرح کے پروگرامات کر رہے ہیں جو کہ میں سمجھتا ہوں سال میں تین سے چار بار ہونے چاہئے اس میں لوگ خوب مزا اور کر رہے ہیں جن میں ہر طرح کے لوگ ہیں خاص طور پر بچے بہت خوشی کااظہار کررہے ہیں۔