چترال، لواری ٹاپ پر برف کے تودے کے نیچے دب کر لاپتہ ہونے والے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی تلاش جاری
لواری ٹاپ پر برف کے تودے کے نیچے دب کر لاپتہ ہونے والے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی تلاش تاحال جاری ہے۔
دو سو سے زیادہ افراد نے لواری ٹاپ پر برف کے تودے کے نیچے دب کر لاپتہ
ہونے والے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی نعشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو اپریشن
کیا ، تاہم کوئی کامیابی نہ ہو سکی ریسکیو اپریشن میں ڈیڑھ سو سے زیادہ
مقامی لوگ ، ریسکیو 1122،آرمی انجینئرز ،چترال سکاؤٹس چترال پولیس اور
چترال لیویز کے جوانوں نے حصہ لیا۔
برف ہٹانے کیلئے بھاری مشینری کی مدد لی جارہی ہے، برف کا تودہ ایک وسیع
حصے میں جمع ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے لاش کی موجودگی کا اندازہ لگانا مشکل
ہو گیا ہے،تاہم اپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز لواری ٹاپ پر نصب پی ٹی سی ایل کے دو ملازمین باپ
بیٹا نورالدین اور عبیداللہ ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ اوپر سے برف کا ایک بہت
بڑا تودہ اْن پر آگرا، جس سے وہ لاپتہ ہوگئے،جن کی تلاش جاری ہے، جان بحق
افراد کا تعلق نغر دروش سے ہے۔