Feb 04, 2018 11:39 pm
views : 538
Location : Bacha Khan Airport
Peshawar- PM Advisor on Aviation Visit Bacha Khan Airport
پشاور،وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی کا پشاور ائیرپورٹ کے توسیعی منصوبے کا اچانک دورہ
مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت باچا خان انٹر نیشنل
ائر پورٹ پشاور کی توسیع پر تین ارب روپے سے زائد خرچ کررہی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے پشاور ائیرپورٹ کے توسیعی منصوبے کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی پشاور ائیرپورٹ کے منیجر ثمررفیق اور
دیگر اعلیٰ حکام نے انہیں ائیرپورٹ کے توسیعی منصوبہ کے بارے میں تفصیلی
بریفنگ دی اور بتایا کہ اس وقت پشاور ائیرپورٹ پر بیک وقت 300 مسافروں کی
ہینڈلنگ کی گنجائش موجود ہے جو اس وسیع علاقہ اور یہاں کی شہری ہوابازی کی
ضروریات کے لئے ناکافی ہے تاہم ائیرپورٹ میں توسیع، اصلاح اور سہولیات کی
بہتری کے اس جامع منصوبہ کی تکمیل سے پشاور ائرپورٹ پر بیک وقت ڈیڑھ ہزار
سے زائد مسافروں کی بیک وقت ہینڈلنگ ہوسکے گی۔
سردار مہتاب کو بتایا گیا کہ اس منصوبہ میں اعلی ترین تعمیراتی معیارکے
ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل لاؤنجز کا قیام اور یہاں اندرون ملک اور بین
الاقوامی پروازوں کے مسافروں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ بہترین سفری
سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ خطے اور دنیا میں پشاور کی
جغرافیائی اور سٹریٹجک اہمیت اور محل وقوع کے پیش نظرآنے والے دنوں میں
یہاں کے ائرپورٹ کو مزید اہمیت حاصل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ کے توسیعی منصوبہ کے تعمیراتی معیار پر کوئی
سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا مشیرہوابازی نے ائیرپورٹ میں بعض سفری سہولیات کی
مزید بہتری کے لئے ڈیزائن میں مزید بہتری اور اصلاح تجویز کرتے ہوئے
متعلقہ حکام کو سختی سے کام کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ
قومی اہمیت کے اس منصوبہ کو مقررہ شیڈول کے اندر اندر مکمل کیا جائے۔
منصوبے کی تکمیل سے ائرپورٹ پر بیک وقت پندرہ سو مسافروں کو سہولت فراہم کی جاسکے گی۔