لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مشاہد حسین سید کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مشاہد حسین سید نے ملاقات کی ،جس میں
مختلف قومی،سیاسی معاملات اورباہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
کیاگیا ۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مشاہد حسین سیدکی پاکستان مسلم لیگ(ن) میں
شمولیت پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد حسین سیدکا پاکستان مسلم لیگ(ن)
کی قیادت پر اظہار اعتماد اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی
عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ۔ مسلم لیگ(ن) نے عوام کی بھر پور خدمت کر
کے لوگوں کے دل جیت لئے۔
شہباز شریف کا مذید کہنا تھا کہ2018ء کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) انشاء اللہ زیادہ اکثریت سے جیتے گی۔