چترال،چترال میں توانائی منصوبوں سے تجارت،صنعت اور سیاحت کی حوصلہ افزائی ہوگی،وزیر اعظم
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے چترال کے عوام کی ترقی کیلئے بے مثال وسائل مختص کئے ہیں,توانائی منصوبوں پر کام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
چترال میں توانائی منصوبوں سے تجارت،صنعت اور سیاحت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
چترال میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لواری ٹنل،متعدد ہائیڈرو پاور اور روڈ و انفراسٹر کچر سمیت میگا پروجیکٹس مسلم لیگ(ن)کے دور حکومت میں مکمل ہوئے۔
وفاقی وزیر آبی وسائل،چیئر مین واپڈا اور سینئر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو چترال میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔