لاہور،سابق صدر آصف زرداری سے چودھری برادران کی بلاول ہاؤس میں ملاقات
شریک چیئرمین پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین اورسابق صدر آصف زرداری سے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا کہ سینیٹ انتخاب کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
واضح رہے کہ چودھری برادران نے آج پی ٹی آئی وفد سے بھی سینیٹ انتخابات پر مذاکرات کئے ہیں۔
اس موقع پرسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،پیپلز پارٹی کی سیکرٹری جنرلسید نیر حسین بخاری،مخدو م فیصل صالح حیات اور میاں منظور وٹو بھی موجود تھے۔