Feb 05, 2018 02:34 pm
views : 1424
Location : Different Areas
Multan- Jamat-e-Islami Organizes Kashmir Day Rally
ملتان ، یو م کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد
ملک بھر کی طر ح ملتان میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور قبضے کے خلاف یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔
اسی حوالے سے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی کا
آغاز دولت گیٹ چوک سے ہوا جو شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی حسین اگاہی
چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن
پر ان کے مطالبات درج تھے ۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر
بھارتی جارحیت کیخلاف شد ید نعرے بازی بھی کی ۔
ریلی میں جماعت اسلامی کی مقامی قیادت ، کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کشمیر یوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔