Feb 05, 2018 05:11 pm
views : 586
Location : Old KMC Building
Karachi- Mayor Karachi Waseem Akhtar Addresses
کراچی،کشمیریوں کے جذبے کو دیکھ کر نظر آرہا ہے کہ اب ہمارے کشمیر کی آزادی میں دن تھوڑے ہی رہ گئے ہیں،وسیم اختر
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کے دل کشمیری عوام کے
ساتھ دھڑکتے ہیں اور حالات کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب
کشمیری عوام آزاد فضا میں سانس لیں گے۔
اولڈ کے ایم سی بلڈنگ میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھاکہ کے ایم سی کے ملازمین اور افسران
کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہر سال یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں
اور آج کی تقریب سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ
دھڑکتے ہیں۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے رہنے والے پاکستان آزاد ہونے سے پہلے
بھی پاکستانی تھے ہمارے آباء و اجداد نے پاکستان کی آزادی کے لئے قربانیاں
دیں کراچی والوں کو پتہ ہے کہ آزادی کسے کہتے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے منشور میں ہے کہ ہم حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت
کرتے ہیں، کراچی کی تاریخ گواہ ہے اگر یہاں کو نوجوان سڑکوں پر نکل آئے تو
تاریخ بدل دیتا ہے۔
میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح سے کشمیری عوام کو ظلم و ستم کا
نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اسکے باوجود کشمیری عوام ڈٹے ہوئے ہیں ،کشمیریوں
کے جذبے کو دیکھ کر نظر آرہا ہے کہ اب ہمارے کشمیر کی آزادی میں دن تھوڑے
ہی رہ گئے ہیں۔