مظفر آباد،سیاسی اختلافات اپنی جگہ،کشمیر کے مسئلے پر اب ایک ہیں،وزیر اعظم
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کشمیری تنہا نہیں، کشمیر پالیسی
ہمارے سینوں میں محفوظ ہے، سیاسی حکومتوں اور آمریت کے دورمیں بھی کشمیر پر
پاکستان کا موقف ایک رہا،ہم اکٹھے رہے تو علی گیلانی جیسے بزرگ اور برہان
وانی جیسے نوجوانوں کو تقویت ملے گی۔
آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی اور جموں وکشمیرکونسل کے مشترکہ اجلاس سےخطاب
میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر ہمارے بہن بھائی اور
فوج قربانیاں دے رہے ہیں،بنکرز کی تعمیر کے لیے حکومت پاکستان فنڈ فراہم
کرے گی،سیاسی معاملات اپنی جگہ،کشمیر کے معاملے پر اکٹھے رہنا چاہیے،اپنی
سیاست ضرور کریں لیکن کشمیر کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہیے
،حکومت کے مسائل رہتے ہیں مگر مسئلہ کشمیر پر سب ایک ہیں، کشمیر کی سیاسی،
سفارتی، اخلاقی ہر طرح کی حمایت جاری رکھیں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ستر سال سے جدوجہد کررہے کشمیریوں کی قربانیوں
کا احساس ہے، کنٹرول لائن پرفوج اور ہمارے بہن بھائی قربانیاں دے رہے
ہیں،اہل پاکستا ن اور اہل کشمیر کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، محبت کے یہ
رشتے صدیوں پرانے ہیں،پاکستان کے عوا م مسئلہ کشمیر پر متحد
ہیں،کشمیرپالیسی ہمارے سینوں میں محفوظ ہے،ہمیں کسی کو اپنی پالیسی سیمتعلق
بتانے کی ضرورت نہیں،مودی سرکار کے مظالم کشمیریوں کے جذبے پست نہیں
کرسکتے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کا حل اور بہتر گورننس کا نظام
دینا کشمیر کی حکومت کی ذمہ داری ہے،کشمیر کے انتخابات میں وفاقی حکومت کی
کوئی مداخلت نہیں تھی۔