Feb 05, 2018 07:18 pm
views : 582
Location : Different Areas
Dera Bughti- Local Citizens Organizes Kashmir Day Rally
ڈیرہ بگٹی،یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں شہریوں کی تاریخی ریلی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور قبضے کے خلاف ڈیرہ بگٹی میں بھی یوم
یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔اسی حوالے سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے
لیے آزاد کشمیر سمیت ملک بھرمیں آج ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
ڈیرہ بگٹی میں شہریو ں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تاریخی
ریلی نکالی گئی ۔ ریلی ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ موڑ سے شروع ہوئی اور
مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پاکستان چوک پر اختتام پزیر ہوئی ۔
ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ریلی کے دوران مظاہر ین نے پاکستان زندہ
باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینز ز
اٹھارکھے تھے جن پر پاک فوج اور کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور قبضے کے خلاف بھی نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے اس عز م کا اعادہ کیا کہ کشمیر کی آزادی تک جہد وجہد جاری رہے گی ۔