کوئٹہ ، سوسائٹی برائے آبادکاری وبہبود باشند گان جموں وکشمیر کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر سیمینار کا انعقاد
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور قبضے کے خلاف ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔
پاکستان بھر میں مختلف سیاسی اورمذہبی جماعتوں سمیت مختلف تنظیموں کی طرف
سے مظاہرے، ریلیاں، سیمینارز اور دوسری تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جب کہ
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق خصوصی دستاویزی فلمیں
دکھائی جائیں گی۔
اسی حوالے سے سوسائٹی برائے آبادکاری وبہبود باشند گان جموں وکشمیر
بلوچستان کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
سیمینار سے حریت کے رہنما طاہر محمودوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر آزاد
ہوگا اور وہ پاکستان کا حصہ بنے گا،ہمارے بچے آزادی کے بعد شہدا کی قبروں
پر جا کر انہیں اسلام کریں گے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،آج کشمیریوں کے
ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منانا پاکستانی قوم کی کشمیریوں محبت کا اظہار ہے۔
بعدازاں آبادکاری وبہبود باشند گان جموں وکشمیر بلوچستان کی جانب سے کشمیری
عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی بھی نکالی گئی ۔ریلی کے شر کاء نے
ہاتھوں میں پلے کارڈز اوربینز ز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر یوں سے اظہار
یکجہتی کے نعرے درج تھے ۔ریلی کے دوران شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی
مظالم سے شہید ہونے والے افراد کے لئے دعا بھی کی ۔