کوہلو ، ا ہلیان کوہلو کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا اہتمام
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور قبضے کے خلاف کوہلو میں بھی یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔
اسی حوالے سے ا ہلیان کوہلو کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے
ریلی کاانعقاد کیا گیا۔ ا ہلیان کوہلو کی جانب سے نکالی گئی ریلی بینک چوک
سے شروع ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک پر مظاہرے کی
شکل اختیار کر گیا۔ریلی میں قبائلی و سیاسی عمائدین ، سرکاری آفیسران ،
طلبا اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
ریلی کے شرکا نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔
مظاہرے میں شریک مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر
پاکستان کی شہر رگ ہے ،کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی ، اقوام متحدہ
سمیت انسانی حقوق کی تمام تنظیموں کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لئے آواز
اٹھائیں ۔