Feb 05, 2018 08:37 pm
views : 543
Location : National Press Club
Islamabad- Mushsal Hussein Mullik Protest
اسلام آباد،حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کی جانب سے یو یکجہتی کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک کی جانب سے یو یکجہتی کشمیر
کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں شہریوں نے بڑی تعداد میں
شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر
انکے مطالبات درج تھے ،اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی
کی گئی۔
اس موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشاک ملک کا کہنا تھا کہ پوری
پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے،بچے بوڑھے اور
مختلف شعوں سے تعلق رکھنے والے افراد آج ہمارے ساتھ کھڑے ہیں،پوری قیادت
نظربندہے،بھارت کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے،مقبوضہ کشمیر قبرستان بن
چکا ہے ،لاشوں کو دلہا دلہن بنایا جاتا ہم لاشوں سے باتیں کرتے رہتے ہیں
،کیا اقوام متحدہ کو یہ سب نظر نہیں آتا۔
ہر گھر میں بھارتی ظلم کا کوئی ننہ کوئی شکار موجود ہیں ،کئی بچے ایسے ہیں جنہیں پتہ ہی نہیں ہے کہ انکا باپ زندہ ہے یا مر گیا ہے۔
مشال ملک کا کہنا تھا کہ اب بھی افضل گرو اور مقبول بٹ کا انتظار کر رہے
ہیں ہمیں تو یہ حق بھی نہیں ہے کہ اپنے پیاروں کو دفن کر سکیں،میری شادی کو
آٹھ سال ہوگئے ہیں ،ساٹھ دن بھی اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہی،میری مہندی
بھی نہیں اتری تھی جب میرے شوہر کوگرفتار کرلیا گیا۔
ڈاکٹر مجاہد گیلانی کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی برادری کو پیغام دینا چاہتے
ہیں کہ کشمیر کی سڑکیں شہدا کے لہو سے سرخ ہو گئی ہیں،ہم اپنا حق خود
ارادیت مانگنے کے لئے احتجاج کر رہے ہیں، کیا اقوام متحدہ کو ڈاکٹر قاسم کی
قید نظر نہیں آتی۔