کراچی ، زمزمہ میں کار پر فائرنگ، چینی باشندہ ہلاک
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زم زمہ پارک کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں چینی باشندہ ہلاک ہوگیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق چینی باشندے کو دو گولیاں لگیں جن میں سے ایک آر
پار ہوگئی جبکہ دوسری جسم میں موجود ہے۔چینی باشندے کو انتہائی نگہداشت
وارڈ میں رکھا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
پولیس کے مطابق حملے کے وقت گاڑی میں چینی باشندہ اور اس کا دوست موجود
تھا، فائرنگ کے بعد چینی باشندے کا دوست اترکر بھاگ گیا تھا۔پولیس نے زخمی
چینی باشندے کے دوست کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات
کے مطابق فائرنگ گھات لگا کرکی گئی۔
پولیس کے مطابق غیر ملکی باشندہ گاڑی میں زم زمہ پارک کے قریب سے گزر رہا
تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے غیر ملکی کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔پولیس کے
مطابق پچھلی گاڑی میں سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے
میں سر میں گولی لگنے سے غیر ملکی شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 9 خول ملے ہیں اور واقعہ ممکنہ طور پر ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔
نفتیشی ذرائع کے مطابق ہلاک چینی شہری اور اس کا دوست کھانے کےبعد زمزمہ
پارک پہنچے، جہاں انہوں نے اپنی گاڑی سبزی کی دکان کے قریب کھڑی کی۔
اس موقع پر ایم ایل او جناح اسپتال ڈاکٹررفعت نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
صوبائی وزیر داخلہ سہیال انور سیال نے کہا